رانا ثنا اللہ کیخلاف کراچی میں مقدمے کی درخواست

سیشن جج جنوبی نے فریقین سے 30 مارچ تک جواب طلب کر لیا

جمعرات 28 مارچ 2024 20:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) سیشن جج جنوبی کراچی نے مسلم لیگ ن کے ر ہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف کراچی میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست پر سماعت کی ہے۔

(جاری ہے)

سیشن جج جنوبی کراچی نے ایس ایچ او پریڈی پولیس اسٹیشن اور ایس پی کمپلین سیل کو نوٹس جاری کر دیا۔سیشن جج جنوبی نے فریقین سے 30 مارچ تک جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ 25 مارچ کورانا ثنا اللہ نے بانی پی ٹی آئی کو قتل کی دھمکیاں دیں۔