الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے سینیٹ کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی

جمعرات 28 مارچ 2024 21:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے سینیٹ کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ۔سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 16 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا۔الیکشن کمیشن کی جاری کردہ فہرستوں کے مطابق سینیٹ انتخابات میں خیبر پختونخوا سے جنرل نشستوں پر 16 امیدوارمیدان میں ہیں ۔

(جاری ہے)

جن میں آصف رفیق ، اظہر قاضی مشوانی ، خرم ذیشان ، دلاور خان،شفقت آیاز ، عرفان سلیم ، عطاالحق ، فیصل جاوید ، فیض الرحمان، اعظم سواتی ، طلحہ محمود ، محمدوقاص اورکزئی ، مراد سعید ، مرزا محمد آفریدی، نورالحق قادری اور نیاز محمد شامل ہیں جبکہ ٹیکنو کریٹ کی دو نشستیں پر 6 امیدوار میدان میں ہیں ۔

ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر خالد مسعود ، سید ارشاد حسین ، اعظم سواتی ، نورالحق قادری ، وقار احمد قاضی میدان میں ہیں ۔ پشاور خواتین کی دو نشستوں پر چار خواتین میدان میں ہیں ۔ جن میں پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد اور سنی اتحاد کی مہوش علی روبینہ ناز اور عائشہ بانو قسمت آزمائیں گی۔