مانانوالہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں چوری،منشیات فروشی و دیگر جرائم کی شرح تناسب میں خطرناک حد تک اضافہ

جمعرات 28 مارچ 2024 21:32

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) مانانوالہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں چوری۔ ڈکیتی۔منشیات فروشی و دیگر جرائم کی شرح تناسب میں خطرناک حد تک اضافہ۔سر شام تین موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکووں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر موٹرسائیکل سوار ڈسٹی بیوٹر نوجوان کو فائر مار کر شدید زخمی کر دیا مضروب کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاھد نواز مروت نے جرائم اور رشوت کی شرح میں اضافہ پر ایس ایچ او مانانوالہ انسپکٹر میاں لیاقت علی کو معطل کر کے کلوز ٹو لائن کر دیا واضح رہے کہ قبل ازیں چند دن قبل مزکورہ ایس ایچ او نے خود ساختہ رپورٹ بنا کر امجد وغیرہ پانچ کانسٹیبلوں اور دو ڈرائیوروں کو ڈس مس آف فرام سروس کروانے کا بھی انکشاف ہوا ہے تفصیلات کے مطابق مانانوالہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں چوری ڈکیتی راہزنی کی سنگین وارداتوں اور منشیات فروشی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ گزشتہ روز سر شام ہی مانانوالہ پولیس اسٹیشن کی حدود پھلروان روڑ پر دوآبیانوالہ کے قریب نواحی گاؤں لہنا سنگھ کے رہاشی 30 سالہ موٹرسائیکل نوجوان ڈسٹی بیوٹر علی حس کو تین موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے نوجوان علی حسن کو شدید زخمی کر دیا اور ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے مضروب کو ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا مگر حالت تشویشناک ہونے پر لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا زخمی نوجوان کے والد محمد یسین کی درخواست پر نامعلوم ڈاکووں کے خلاف مانانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاھد نواز مروت نے رشوت منشیات اور جرائم میں اضافہ ہونے پر ایس ایچ او مانانوالہ انسپکٹر علی کو نااہلی پر معطل کر کے کلوز ٹو لائن کر دیا ہے قبل ازیں مزکورہ ایس ایچ او کی طرف سے پانچ کانسٹیبل امجد علی۔

(جاری ہے)

علی رضا۔امجد۔جاوید۔عبدالرزاق۔اور دو پولیس ڈرائیور فاروق گل اور زیارت علی کو منشیات فروشوں سے رابطہ کے حوالے سے خود ساختہ رپورٹ بنا کر ڈس مس فرام سروس کروانے کا بھی انکشاف ہوا ہے حالانکہ ذرائع کے مطابق ڈس مس فرام سروس ہونے والے کانسٹیبلوں کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے ریکارڈ اچھا بتایا گیا جنہوں نے اکیس سے زائد منشیات فروش گرفتار کیئے جن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ہیں معززین علاقہ نے آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے =