Live Updates

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نےستھرا پنجاب ماہ صفائی مہم کے دوران تقریباً20ہزارٹن سے زائد کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگا دیا

جمعرات 28 مارچ 2024 21:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر یکم مارچ سے جاری ستھرا پنجاب ماہ صفائی مہم کے گرینڈ صفائی آپریشن میں اب تک راولپنڈی ،مری اور تحصیلوں ٹیکسلا،گوجرخان،کلر سیداں،کہوٹہ سے تقریباً20000ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگا دیا ہےجبکہ موصول ہونیوالی 178شکایات کاازالہ کر دیا گیا ۔

سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدرکی ہدایت پر کمیونیکیشن اینڈسوشل موبلائزیشن ٹیم نے ڈورٹو ڈور،مارکیٹ،مساجد ،آگاہی کیمپوں اور واک کی تقریباً 17 سرگرمیوں میں شہریوں کو صفائی سے متعلق آگاہی دی،3 ہزار سے زائد ورکرز ستھرا پنجاب ماہ صفائی مہم میں مصروف ہیں ،اب تک 55یونین کونسلز کو زیرو ویسٹ کیا جاچکا ہے،ہر یونین کونسل میں دودن لگا کر،مینوئل سویپنگ،ویسٹ لفٹنگ ،نالیوں کی ڈی سلٹنگ اور خالی پلاٹوں کی صفائی کرکے چونے کا چھڑکائو کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سینئر منیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال ستھرا پنجاب ماہ صفائی گرینڈ صفائی آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدرکی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن اینڈسوشل موبلائزیشن ٹیم آگاہی مہم میں شہریوں کو بتا رہی ہے کہ صفائی نہ ہونے کی صورت میں ہمارے ٹول فری ہیلپ لائن 1139پر کال کریں۔

اینڈرائیڈ موبائل فون ایپ کلین راولپنڈی یا ہمارے سوشل میڈیا اکائونٹس پر ہمیں ٹیگ کریں،آپ کی شکایت کا ازالہ کرکے آپکو فیڈ بیک دیا جائیگا۔گزشتہ روز کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم کے ارکان نے تعلیمی اداروں اور گھر،گھر آگاہی مہم میں کیپٹل لائیسم سکول کے پرنسپل سے ملاقات میں آگاہی سیشن کے انعقاد پر بات چیت کی جبکہ سیٹلائیٹ ٹاؤن ایف بلاک میں ڈور ٹو ڈور شہریوں کو صفائی میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے شکایات کے اندراج کیلئے ہیلپ لائن نمبر 1139،اینڈرائیڈ موبائل فون ایپ کلین راولپنڈی اور سوشل میڈیا پیجز سے متعلق آگا ہ کیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات