پاک چین دوستی ہمیشہ قائم رہے گی ،چین کے شہریوں پر خودکش حملہ کرنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، حاجی یعقوب خان

جمعرات 28 مارچ 2024 19:40

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) مسلم لیگ ن کے نائب صدر اٹک حاجی یعقوب خان نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ہمیشہ قائم رہے گی ،چین کے شہریوں پر خودکش حملہ کرنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، ناصر بٹ کی مسلم لیگ ن کے لیے نمایاں خدمات ہیں بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،حاجی یعقوب خان نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں سی پیک کو ناکام کرنے کے لیے چین کے انجینئروں پر حملے کر کے انہیں خوفزدہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اورپاک چین دوستی ہمیشہ قائم رہے گی ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کو شاں ہے، میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن تمام مسائل حل کرے گی، انہوں نے ناصر بٹ کو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

\378