Live Updates

وزیر اعلی پنجاب کابنیادی مرکز صحت شامکے بھٹیاں اپ گریڈ یشن پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ

جمعرات 28 مارچ 2024 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے بنیادی مرکز صحت شامکے بھٹیاں اپ گریڈ یشن پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ آٹھ دن میں شامکے بھٹیاں بی ایچ یوکی اپ گریڈیشن کا پائلٹ پراجیکٹ مکمل کیا گیا۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے اپ گریڈیشن کے بعد تیار بی ایچ یو کے ہر شعبے کا معائنہ کیا۔ فرنٹ ڈیسک،ویٹنگ روم،وارڈ، نرسنگ کائونٹر،ڈاکٹر آفس اورسٹورکا جائزہ لیا۔

وزیر اعلی مریم نوازشریف کو مریض کی رجسٹریشن کے آن لائن سسٹم کے بارے میں بتایا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے ڈاکٹر، سٹاف اور مریضوں سے بات چیت کی اور صورتحال کے بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے عقب میں رہائش گاہوں کا بھی معائنہ کیا اور بوسیدہ رہائش گاہوں کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر میں بہتری اوراصلاحات اولین ترجیح ہے، ہر ہسپتال میں ہر وقت ڈاکٹر اور سٹاف کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر، پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،سیکرٹریز اطلاعات، سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات