بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے الور میں ہندوتوا بلوائیوں نے گائیلے جانے پر4 افراد کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا

جمعرات 28 مارچ 2024 20:20

الور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے الور میں ہندوتوا بلوائیوں نے گائیلے جانے پر4 افراد کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گائو رکھشکوں نے ہریانہ کے ضلع نوح سے تعلق رکھنے والے 4افراد کو اپنی گاڑی میں 7گائے جانیپر تشدد کا نشانہ بنایا۔ہندوتوا بلوائیوں نے بدھ کی صبح الور کے ہونڈا چوک کے قریب چاروں افراد کو گائے کا سمگلر قراردیکر تشد کیا۔پولیس کے پہنچے سے قبل ہی حملہ آورچاروں افراد کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔