صحت کا معشیت پر گہرا اثر پڑتا ہے ،دنیا میں شوگر کے سب سے زیادہ مریض اس وقت پاکستان میں ہیں،وفاقی وزیر پلاننگ پروفیسر احسن اقبال

جمعرات 28 مارچ 2024 20:25

3 اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) وفاقی وزیر پلاننگ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کا معشیت پر گہرا اثر پڑتا ہے ،دنیا میں شوگر کے سب سے زیادہ مریض اس وقت پاکستان میں ہیں، ہمارے بچے سب سے ذیادہ غزائی قلت کا شکار ہیں،یہاں پر دل کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے،ہمارے نصاب میں مسئلہ نہیں بلکہ اساتذہ کا جدید علم سے محروم ہونا ہے،اساتذہ کی ٹریننگ کی شدید ضرورت ہے، ورلڈ فیڈریشن آف میڈیکل ایجوکیشن سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ایکریڈیشن کا حصول ایک زبردست کامیابی ہے جس پر تمام سٹیک ہولڈر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کو ورلڈ فیڈریشن آف میڈیکل ایجوکیشن سے ایکریڈیشن ملنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا کہ آج ہم پی ایم ڈی سی کی لینڈ مارک کامیابی پر خوشی منا رہے ہیں،ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن کی ایکریڈیشن بلاشبہ ایک اہم کامیابی ہے،وزارت وفاقی صحت اور وفاقی حکومت کے مشکور ہیں،پی ایم ڈی سی کو ہمیشہ وفاقی حکومت اور وزارت سے بھرپور تعاون حاصل رہا،میڈیکل ایجوکیشن اور میڈیکل ایڈوانسمنٹ میں آئے روز تبدیلیاں آتی ہیں،ایک ریگولیٹر کیلئے ان تمام نئی تبدیلیوں پر نظر رکھنا ضروری ہوتا ہے ، فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ افتخار شلوانی نے کہا کہ ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن کی ایکریڈیشن سے ہمارا میڈیکل کا شعبہ یورپی ممالک سے مماثلت اختیار کر لے گا،ڈاکٹر رضوان تاج کی اس کامیابی کیلئے خدمات خراج تحسین کی مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر پلاننگ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی کا انقلاب آ رہا ہے، بائیو ٹیک ہو یا آرٹیفیشل انٹیلیجنس تعلیم میں تیزی سے جدت آ رہی ہے ہمیں سمجھنا ہو گا کہ اساتذہ پرانے علم کے ساتھ بچوں کو تعلیم نہیں دے سکتے،یونیورسٹی اس وقت تک یونیورسٹی نہیں ہو سکتی جب تک اس میں ریسرچ نہ کی جائے،ادادہ اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنی کمیونٹی کو انگیج نہ کرے۔