۱ جیکب آباد پولیس کا غیر ملکی تیل کی اسمگلنگ ناکام بنانے کا دعوی، گیس بوزر سے 30ہزار غیر ملکی تیل برآمد

جمعرات 28 مارچ 2024 20:30

_ جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) جیکب آباد پولیس کا غیر ملکی تیل کی اسمگلنگ ناکام بنانے کا دعوی گیس بوزر سے 30ہزار غیر ملکی تیل برآمد تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ایس ایس پی سلیم شاہ کی جانب سے سخت احکامات کے تحت صدر پولیس نے بائی پاس پر شمبے شاہ چوکی کے قریب گیس بوزر نمبر JW1018کے ذریعے غیرملکی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے پولیس کے مطابق کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی گیس بوزر سے 30ہزار لیٹر غیر قانونی ڈیزل برآمد کرکے دو ملزمان غلام محمد سکنہ کوئٹہ اور جہانزیب درانی سکنہ ٹنڈوم آدم کو گرفتار کیا گیا ہے گیس بوزر کو تحویل میںلیکر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔