وفاقی حکومت نے نگران حکومت کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی رپورٹ جاری کردی

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کی اوسط معاشی شرح نمو 1.75فیصد رہی، پہلی سہ ماہی نظر ثانی معاشی شرح نمو بڑھ کر 2.50 فیصد ہوگئی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 28 مارچ 2024 20:47

وفاقی حکومت نے نگران حکومت کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی رپورٹ جاری کردی
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 مارچ 2024ء) وفاقی حکومت نے نگران حکومت کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی رپورٹ جاری کردی، جس کے تحت رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کی اوسط معاشی شرح نمو 1.75 فیصد رہی۔ رواں مالی سال پہلی سہ ماہی نظر ثانی معاشی شرح نموبڑھ کر 2.50 ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی کی زیرصدارت نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کے تحت رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کی اوسط معاشی شرح نمو 1.75 فیصد رہی۔

رواں مالی سال پہلی سہ ماہی نظر ثانی معاشی شرح نموبڑھ کر 2.50 ہوگئی ہے، نگران حکومت میں پہلی سہ ماہی کی معاشی شرح نمو 2.13 فیصد منظور کی گئی تھی، رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں معاشی شرح نمو ایک فیصد رہی، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں نظر ثانی پر صنعتی ترقی مثبت سے منفی ہوگئی، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں صنعتی ترقی منفی 0.24 فیصد رہی، ۔

(جاری ہے)

نگران حکومت میں پہلی سہ ماہی کیلئے صنعتی ترقی 2.48فیصد منظور کی گئی تھی۔پہلی سہ ماہی میں نظرثانی پر بڑی صنعتوں کی ترقی 0.68سے منفی 0.87فیصد ہوگئی۔ پہلی سہ ماہی میں خدمات کے شعبے کی ترقی 0.82 فیصد سے بڑھ کر 0.92فیصد ہوگئی۔پہلی سہ ماہی میں زرعی شعبے کی ترقی 5.06سے بڑھ 8.58 فیصد ہوگئی۔ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں زرعی شعبے کی ترقی 5.02فیصد رہی، رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں صنعتی ترقی منفی 0.84 فیصد رہی۔

رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں خدمات کے شعبے کی ترقی 0.01 فیصد رہی۔دوسری جانب انٹر بینک میں آج جمعرات کو روپے پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر278.15 روپے پر برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 19پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر280.60 روپے سے کم ہو کر 280.41 روپے ہو گئی، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 30 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قدر 302.20 روپے سے گھٹ کر301.90 روپے ہو گئی جبکہ 2 پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر352.32 روپے سے بڑھ کر352.34روپے پر جا پہنچی۔