۱پی ایم ایس امتحان میں عمر کی حد میں رعایت نہ دینے کیخلاف توہین عدالت درخواست پر عید الفطر کے بعد رپورٹ

جمعرات 28 مارچ 2024 20:55

;لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پی ایم ایس امتحان میں عمر کی حد میں رعایت نہ دینے کیخلاف توہین عدالت درخواست پر عید الفطر کے بعد رپورٹ طلب کرلی، وکیل پبلک سروس کمیشن نے کہا کہ درخواست گزاران کی حد تک پورٹل کھول دیا،درخواست گزار امتحان میں شرکت کیلئے درخواستیں دے سکتے ہیں، درخواست گزاران کیوکیل صفدر شاہین نے موقف اپنایا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن ہر سال امتحانات کرانے کا پابند ہے،سال 2023 میں امتحان نہ لینے سے امیدواراپلائی کرنے سے محروم کردئیے گئے،پی ایم ایس کے اشتہار میں عمر کی بالائی حد کاتعین موجودہ سال سے کیاگیا،پنجاب پبلک سروس کمیشن درخواستیں وصول نہ کرکے قانون سے ماورااقدام کرریاہے،عدالت پی ایم ایس کیامتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے۔