الزامات عمومی نوعیت کے ہیں

توڑ پھوڑ واقعات میں کوئی زخمی ہوا نہ ہی ملزمان سے کوئی اسلحہ برآمد ہوسکا، سپریم کورٹ نے 9 مئی واقعات کے ملزمان کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 مارچ 2024 21:05

الزامات عمومی نوعیت کے ہیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ2024ء) 9 مئی واقعات کے ملزمان کی ضمانت کے سپریم کورٹ کے تحریری فیصلہ کے مطابق الزامات عمومی نوعیت کے ہیں، توڑ پھوڑ واقعات میں کوئی زخمی ہوا نہ ہی ملزمان سے کوئی اسلحہ برآمد ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 9 مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے ملزمان کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

فیصلہ جسٹس جمال الدین مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 20مارچ کوسنایاتھا، اب اس کاتحریری فیصلہ جاری کیاگیاہے، جس میں کہاگیاہے کہ ملزمان پر الزامات عمومی نوعیت کے ہیں، خوش قسمتی سے توڑپھوڑ واقعات میں کوئی زخمی ہوا نہ ہی ملزمان سے کوئی اسلحہ برآمد ہوسکا، توڑ پھوڑ میں ملزمان کا کردار مزید تحقیق طلب ہے۔ فیصلے میں مزیدکہاگیاہے کہ ٹرائل کورٹ شواہد ریکارڈ کرکے ہی ملزمان کی ذمہ داری کا تعین کر سکتی ہے،بادی النظر میں ایسے شواہد نہیں کہ ملزمان کو غیرمعینہ مدت تک تحویل میں رکھا جا سکے، فیصلدرخواست گزار ملزمان پہلے ہی گزشتہ سال 10 مئی سے گرفتار ہیں، تمام پانچ ملزمان کی پچاس پچاس ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جاتی ہے، ملزمان کسی اور مقدمہ میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔