سندھ میں ٹیچرز لائسنس کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان، صوبائی وزیر سردار علی شاہ کی کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

جمعرات 28 مارچ 2024 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) سندھ میں ٹیچرز لائسنس کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ نے ملک کی پہلی ٹیچنگ لائسنس پالیسی کے نفاذ کے بعد ٹیسٹ کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ طے کیا ہے، آج آئی بی اے سکھر کے تحت ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ آئی بی اے کے تحت ہونے والے ٹیسٹ میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا، اپنے بیان میں صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سندھ میں تعلیم ترقی کے لیے ضروری پڑھانے کے معیار کو بہتر بنانے کے عزم کو جاری رکھے ہوئے ہے، ٹیچنگ لائسنس کا امتحان سلسلہ جاری رکھا جائے گا، جبکہ ہم ٹیچنگ پروفیشل کو معتبر بنانے کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ کامیاب ہونے والے ٹیچرز کو مراعات اور پروموشنز کے حوالے سے ان کو سروس رولز کے تحت فائدہ بھی دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹیچنگ لائسنس کے لیے ٹیسٹ رواں سال 28 جنوری کو لیا گیا تھا، ٹیسٹ 4000 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :