ڈپٹی کمشنر عبدالفتاح ہلیو کا ضلع بدین میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کا دورہ

جمعرات 28 مارچ 2024 21:20

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر عبدالفتاح ہلیو نے ضلع بدین میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام معیاری اور وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ترائی ہائی اسکول، احمد راجو اسکول، پراونشل ہائی وے کی سڑکوں بشمول احمد راجو روڈ، چک نمبر 28 اور شہید فاضل راہو بائی پاس روڈ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تعلیمی ادارے اولین ترجیح ہیں، ضلعی انتظامیہ نے تعلیم کی بہتری کے لیے ہمیشہ کوششیں جاری رکھی ہیں شہروں کی ترقی میں سڑکوں کا کردار اہم ہے، سڑکوں کے نیٹ ورک سے شہری اور دیہی علاقے آگے بڑھیں گے اور سفری سہولیات بھی میسر آئیں گی انہوں نے متعلقہ انجینئرز کو ہدایت کی کہ مفاد عامہ کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں میں اعلی معیار کا میٹریل استعمال کیا جائے شکایت موصول ہونے کی صورت میں متعلقہ انجینئر سے ضرور پوچھا جائے گا اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر ایجوکیشن ورکس ریاض احمد شیخ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :