اے این پی بلوچستان کی نامزدگی اور صدر آصف زرداری و بلال بھٹو کی حمایت سے سینیٹر منتخب ہوا، ایمل ولی خان

جمعرات 28 مارچ 2024 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی بلوچستان کی نامزدگی اور صدر آصف علی زرداری و بلال بھٹو زرداری کی حمایت سے سینیٹر منتخب ہوا، سب کی سپورٹ، دعائوں اور نیک خواہشات کیلئے شکرگزار ہوں۔

(جاری ہے)

سینیٹر منتخب ہونے کے بعد "ایکس" پر اپنے پیغام میں ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی بلوچستان کی نامزدگی اور صدر آصف علی زرداری و بلال بھٹو زرداری کی حمایت سے یہ ممکن ہوا۔

سب کی سپورٹ، دعائوں اور نیک خواہشات کیلئے شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چہلم کے بعد اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کا دوبارہ آغاز کروں گا، اپنی جدوجہد کو بلاخوف جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ اپنے اکابرین کے راستے پر کاربند رہتے ہوئے عوام کی ترجمانی کروں گا۔