وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

جمعرات 28 مارچ 2024 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری، امن و سلامتی اور ترقیاتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔