نوڈیرو ہائوس اور ریسٹ ہائوس لاڑکانہ عارضی طور پر صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار

جمعرات 28 مارچ 2024 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) نوڈیرو ہائوس اور ریسٹ ہائوس لاڑکانہ کو عارضی طور پر صدر مملکت آصف علی زرداری کی سرکاری رہائش گاہ قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے ایوان صدر کے علاوہ نوڈیرو ہائوس اور ریسٹ ہائوس لاڑکانہ کو صدر مملکت کی عارضی سرکاری رہائش گاہیں قرار دیا ہے۔نوڈیرو ہائوس اور ریسٹ ہائوس لاڑکانہ سرکاری رہائش گاہ قرار دینے کا اطلاق 10 مارچ 2024 سے ہوگا۔عارضی سرکاری رہائش گاہیں صدرمملکت کی تنخواہ، الائونسز اور پریویلیجز ایکٹ 1975کیتحت قرار دی گئی ہیں۔