ڈی آئی جی ایسٹ کے بیٹے کی اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل

ڈی آئی جی ایسٹ نے ویڈیوز کو اپنے بیٹے کے خلاف پروپیگنڈا قرار دے دیا ، آئی جی سندھ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم

جمعرات 28 مارچ 2024 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفرمہیسرکے بیٹے کی ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کرنے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جبکہ ڈی آئی نے ویڈیوز کو ایڈیٹڈ قرار دے دیاجبکہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔سوشل میڈیا پر ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسرکے بیٹے کی اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہو گئیں، ویڈیوز میں عاشر مہیسر کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں نوجوان کو گاڑی سے فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور ویڈیو میں ڈی آئی جی کی تصویربھی نظر آرہی ہے جبکہ ہوائی فائرنگ کی وائرل فوٹیج کب کی ہیں، اس حوالے سے چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی کے بیٹے کی ڈیفنس اور ایسٹ کے علاقوں میں فائرنگ کرنے کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں، ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایسٹ اور سائوتھ پولیس نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ نے کہاکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر جعلی اور ایڈیٹڈ ہیں، میرے بیٹے کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ویڈیوز سے متعلق چھان بین شروع کردی گئی ہے۔ڈی آئی جی ایسٹ اظفرمہیسر نے کہاکہ ایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی رابطہ کروں گا۔دوسری جانب ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کے بیٹے کی اسلحے سے فائرنگ کے معاملہ کا آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ا اسلحہ سرکاری ہے یا نہیں تحقیقات کی جائے۔ کسی کو اس طرح خوف و ہراس پھیلانے کا حق کسی کو نہیں دیا جاسکتا، ایڈیشنل آئی جی کراچی واقعے کی مکمل انکوائری کریں گے۔