بلوچستان سے انوار الحق کاکڑ سمیت 9 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب

جمعہ 29 مارچ 2024 03:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) بلوچستان سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر آزاد امیدوار سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سمیت 9 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

جنرل نشستوں پر (ن )لیگ کے سید ال ناصر اور آغا شاہ زیب درانی سینیٹر منتخب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی سینیٹر منتخب ہوگئے۔عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی بلوچستان سے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے، جے یو آئی ف کے احمد خان بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے۔ خواتین کی نشستوں پر ن لیگ کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی سینیٹر منتخب ہوئیں۔