سعودی عرب کا 17 واں طیارہ یوکرینی متاثرین کےلیے امداد لے کر پولینڈ پہنچ گیا

جمعہ 29 مارچ 2024 09:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے تحت 17 واں طیارہ یوکرینی متاثرین کےلیے امداد لے کر پولینڈ پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق یوکرین کی سرحد کے قریب پولینڈ کے ایئرپورٹ پر اترنے والے طیارے میں 60 ٹن امدادی سامان موجود ہےجس میں جنریٹر اور بجلی کا سامان بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :