بجلی چوری کے خاتمہ مہم میں جدت پیدا کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں،وفاقی وزیر برائے توانائی

صارفین کی شکایات کے بروقت حل کیلئے ملک بھر میں جدید کسٹمر سروس سنٹر قائم کرکے قابلیت کے حامل افسران تعینات کیے جائیں، سردار اویس احمد لغاری

جمعہ 29 مارچ 2024 11:05

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد لغاری نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کے چیر مین اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ انکا کہنا تھا کہ بجلی چوری ایک اقتصادی دہشت گردی ہے جس نے ملکی معیشت کو بری طرح متاثرکیا ہے۔ انہوں نے ڈسکو ز کے افسران سے کہا کہ بجلی چوری کے خاتمہ مہم میں جدت پیدا کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے تمام ڈسکوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا صارفین کی شکایات کے بروقت حل کیلئے ملک بھر میں جدید کسٹمر سروس سنٹر قائم کرکے قابلیت کے حامل افسران تعینات کیے جائیں۔وفاقی وزیر نے صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ بجلی کے نئے کنکشن کی تنصیب میں تا خیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے افسر شاہی کے خاتمے اور عوامی نمائندوں اور عام صارفین کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے پر زور دیا۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر نے ڈسکوز مینجمنٹ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ کمپنی کے تمام مالی ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھیں اور اثاثاجات کی تفصیلات مرتب کریں