فیصل آباد عدالت نے گواہ منحرف ہونے پر 3 ملزمان بر ی کر دیئے

جمعہ 29 مارچ 2024 11:05

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) فیصل آباد انسداد دہشت گردی کی عدا لت نے گواہ منحرف ہو نے پر ڈا کٹر کو تاوان کیلئے اغوا کر نے والے 3 ملزمان کو بری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ پیر محل کے علاقہ میں خانیوال جا نے والے ڈا کٹر ارسلان کوملزمان شاہد امین،اسد حیات اور سلیمان نے اغوا کیا اور اغوا کرنے کے بعد ملزمان نے ڈا کٹر کی رہائی کی عوض ورثا سی1کروڑ رو پے تاوان طلب کیاجبکہ اسی دوران اغوا کاروں اور مغوی کے اہل خانہ کے مابین معاملات طے پا گئے جس کے بعد ملزمان نی65لاکھ رو پے تاوان لیکر ڈا کٹر کو رہا ئی دیدی۔

پولیس نے واقعہ میں ملوث تینوں اغواکاروں کو گرفتار کرتے ہوئے انکے خلاف چالان انسداد دہشت گردی کی سپیشل عدا لت میں بھجوا دیا، مقدمہ کی سماعت کے دوران گواہ منحرف ہو گئے جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدا لت کے سپیشل جج محمد حسین نے ملزمان کو بری کر دیا ہے۔