سنیل گروور نے کپل شرما سے جھگڑے کو ’پبلسٹی اسٹنٹ‘ قرار دیدیا

جمعہ 29 مارچ 2024 11:05

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) نامور بھارتی کامیڈین اداکار نے کپل شرما کے ساتھ 7 برس قبل فلائٹ جھگڑے کو ’پبلسٹی اسٹنٹ‘ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں اداکار سات برس بعد نیٹ فلکس کی ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ایک پریس کانفرنس میں سنیل گروور کو کہنا تھا کہ وہ جھگڑا لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کیا گیا تھا۔اس موقع پر کپل شرما نے کہا کہ سنیل اس دوران کئی پروجیکٹس میں مصروف رہے جس کی وجہ سے وہ دونوں اکٹھے کام نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :