دبئی، رمضان المبارک میں 202 بھکاری گرفتار

کارروائی رمضان المبارک میں بھیک مانگنے کے خلاف مہم کا حصہ ہے،پولیس

جمعہ 29 مارچ 2024 12:30

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) دبئی پولیس نے 202 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا جن میں سے زیادہ تر کے پاس وزٹ ویزا تھا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ کارروائی رمضان المبارک میں بھیک مانگنے کے خلاف مہم کا حصہ ہے جس کے تحت 112 مرد اور 90 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے پہلے 2 ہفتوں میں پکڑے گئے ان افراد کو کم از کم 5 ہزار جرمانہ اور 3 ماہ تک قید کی سزا دی جائے گی۔حکام کا کہنا تھا کہ اکثر افراد وزٹ ویزا پر آئے ہوئے تھے تاکہ لوگوں کی رحمدلی کا فائدہ اٹھا کر فوری رقم کمائی جا سکے۔