ریسکیو 1122 لوئر کوہستان نے گلوز بانڈہ جیجال میں الٹنے والی گاڑی کو ریکور کر کے مالک کے حوالہ کر دی

جمعہ 29 مارچ 2024 12:50

کوہستان لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ریسکیو 1122 لوئر کوہستان کی ریکوری ایمرجنسی ٹیم نے گلوز بانڈہ جیجال میں الٹنے والی گاڑی کو ریکور کر کے مالک کے حوالہ کر دی ۔

(جاری ہے)

لوئر کوہستان میں نسیم شاہ نامی شخص کی بس گلوز بانڈہ جیجال میں ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی، کنٹرول روم کو اطلا ع ملنے پر ریسکیو 1122کی ڈیزاسٹر ٹیم اور ریکوری وہیکل جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ڈیزاسٹر ٹیم نے گاڑی کو ریکور کر کے مالک کے حوالہ کر دیا۔ بروقت رسپانس اور پیشہ وارانہ خدمات پر گاڑی کے مالک نے ریسکیو اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :