ایبٹ آباد پولیس کا سرچ آپریشن،غیر قانونی اسلحہ برآمد

جمعہ 29 مارچ 2024 12:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ایبٹ آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

ایس پی کینٹ ڈاکٹر محمد عمر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ میرپور عاصم بخاری نے پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا اور 20 سے زائد گھروں کی چیکنگ کی گئی،دوران سرچ آپریشن غیر قانونی اسلحہ 5 پستول اور مختلف بور کے 50 کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔