سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا

کولمبو ہائی کورٹ نے بدھ راہب کو مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مجرم قرار دیدیا

جمعہ 29 مارچ 2024 13:19

سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثر بدھ راہب کو سزا سنادی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ راہب کو مسلمان اقلیتی آبادی کے خلاف فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دینے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کولمبو ہائی کورٹ نے بدھ راہب کو مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مجرم قرار دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے بدھ راہب کو 4 سال قید بامشقت اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا۔رپورٹ کے مطابق بدھ راہب نے 2016 میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اسلام کے بارے میں توہین آمیز بیان دیا تھا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بدھ راہب کو جیل ہوئی، 2018 میں انہیں ایک لاپتہ کارٹونسٹ کی بیوی کو ڈرانے اور توہین عدالت کے الزام میں 6 سال کی سزا سنائی گئی تھی لیکن 9 ماہ بعد سابق صدر میتھری پالا سری سینا کی جانب سے انہیں معاف کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔