لیسکو کا کریک ڈائون جاری،چوبیس گھنٹوں میں مزید380 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے

بجلی چوروں کو مجموعی طور پر3ارب22 کروڑ97 لاکھ13 ہزار602روپے کے ڈیٹکشن بل جاری کئے گئے‘ ترجمان

جمعہ 29 مارچ 2024 13:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چورروں کے خلاف مہم جاری ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 380 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،149 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں14 کمرشل،1زرعی اور365ڈومیسٹک تھے جنہیں منقطع کرکے ان کو2لاکھ32 ہزار389یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت69لاکھ24 ہزار798روپے بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

شاہدرہ کے علاقے میں کنکشن کو1لاکھ 10 ہزارروپے ،شفیق آباد کے علاقے میں کنکشن کو1 لاکھ روپے ،شاہدرہ ٹائون کے ہی علاقے میں ایک ملزم کو90ہزارروپے جبکہ بھاٹی گیٹ کے علاقے میں ایک ملزم کو70 ہزارروپے کی رقم چارج کی گئی ۔ترجمان کے مطابق لیسکو کی جانب سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران مجموعی طور پر68 ہزار506ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،66ہزار492ملزمان کے خلاف مقدمات درج جبکہ گرفتار افراد کی مجموعی تعداد20ہزار165ہوگئی۔بجلی چوروں کو اب تک 8 کروڑ53 لاکھ 93 ہزار 3یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت3ارب22 کروڑ97 لاکھ13 ہزار602روپے بنتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :