مقبوضہ وادی کشمیر،انتظامیہ نے چار اضلاع کیلئے برفانی تودے گرنے کی وارنگ جاری کردی

جمعہ 29 مارچ 2024 13:40

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیرمیں انتظامیہ نے چار اضلاع کے لیے درمیانے درجے کے برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ایم اے )نے کل( جمعہ کو )وادی کشمیر کے چار اضلاع کپواڑہ، بانڈی پورہ، بارہمولہ اور گاندربل اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں برفانی تودے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ڈی ایم اے نے ان علاقے کے لوگوں کواحتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بالائی علاقوں کی طرف جانے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :