جنوبی افریقہ میں بس پہاڑ سے نیچے جا گری ،45 افراد ہلاک

جمعہ 29 مارچ 2024 13:50

کیپ ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) جنوبی افریقہ کے صوبہ لیمپوپو میں بس پہاڑ سے نیچے جا گری جس سے45 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

سی این این نے ساؤتھ افریقن براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے حوالے سے بتایا کہ بس میں سوار افراد بوٹسوانا کے دارالحکومت گیبورون سے ایسٹر کے تہوار کے لئے ایک چرچ جا رہے تھے کہ اس دوران بس موکوپین اور مارکن کے درمیان مماتلاکالا پہاڑ سے نیچے جا گری جس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث 45 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حادثے میں واحد زندہ بچ جانے والی 8 سالہ بچی شدید زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے حادثے میں 45 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔ صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور بس پل سے تقریباً 50 میٹر نیچے جا گری۔ ہلاک ہونے والے مسافروں کی نعشیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق کچھ نعشیں جلی ہوئی ہیں جن کی فوری شناخت نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :