مظفرگڑہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،1 شخص موقعے پر ہلاک

جمعہ 29 مارچ 2024 14:00

مظفرگڑہ 29 مارچ (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) مظفرگڑھ کے قصبہ چوک گودر کے قریب ڈی جی خان روڈ پر ایک نا معلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ہٹ کیا ہے جس میں ایک شخص موقع پر ہلاک ہو گیا ۔واقعے کی اطلاع پر ریسکیو 1122کنٹرول روم مظفرگڑہ نے فوراً قریبی پوائنٹ بصیرہ سے ایک ایمبولینس کو جائے حادثہ پر روانہ کروا دیا، پولیس کنٹرول مظفر گڑھ کو انفارم کردیا گیا۔

(جاری ہے)

موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ہٹ کیا، موٹر سائیکل سوارشدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا جس کی ڈیڈ باڈی کو قانونی کارروائی کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر بصیرہ شفٹ کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت غلام محمد ولد ملک اللہ بخش عمر 43 سال سے ہوئی جو کہ کوٹ ادو کا رہائشی تھا ۔ پولیس تھانہ چوک قریشی نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔