شہرقائد میں گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی جاری

گزشتہ روز مجموعی طور پر شہر میں 432 مقامات پر قیمتیں چیک کی گئیں،102گراں فروشوں پر 8لاکھ 73 بزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیاگیا

جمعہ 29 مارچ 2024 14:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) حکومت سندھ کی ہدایت پر کراچی انتظامیہ کی جانب سے ماہ رمضان المبار ک کے موقع پر گراں فروشوں کے خلاف شروع کی گئی مہم جاری ہے۔کمشنرکراچی محمد سلیم راجپوت نے مہم کو موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔انھوں نے کہاکہ مجسٹریٹس ہر علاقہ میں قیمتیں چیک کریں اور سرکاری نرخ کو سختی سے نافذ کریں۔

انہوں نے بیورو آف سپلائی اور دیگر متعلقہ افسران کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی ہدایت کی ہے۔مجموعی طور پر شہر میںگزشتہ روز432 مقامات پر قیمتیں چیک کی گئیں،102 گراں فروشوں پر8لاکھ73 بزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔انتظامیہ نے گزشتہ 23 روز کی کارروائیوں کی تفصیل بھی جاری کی ہے،جس کے مطابق 23 روز میں انتظامیہ کے افسران نے 10 ہزار 72 مقامات پر قیمتیں چیک کیں جس میں 3 ہزار 415 گراں فروشوں پر دو کروڑ 70 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا جبکہ34 دکانیں سر بمہر کی گئیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ضلع جنوبی میں30گراں فروشوں پر3لاکھ59 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،شرقی ضلع میں 15گراں فروشوں پر60 ہزار روپے، غربی میں7 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 11ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا،وسطی میں21گراں فروشوں پر1لاکھ 34 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا ۔ ملیر میں 8 گراں فروشوں پر37ہزار روپے، کورنگی میں 15 گراں فروشوں پر 1 لاکھ 47 ہزارروپے،کیماڑی میں6گراں فروشوں پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :