ایس پی پٹرولنگ پولیس کی جانب سے افسران و ملازمین کے اعزازمیں افطار پارٹی

جمعہ 29 مارچ 2024 15:19

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ریجنل آ فس پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس سرگودھا میں تمام افسران و ملازمین کے لیے ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن اختر حسین جوئیہ کی طرف سے افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کا آ غاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیااس کے بعد نبی پاک رحمت العالمین ؐکی عقیدت میں نعت شریف پیش کی گی۔افطار پارٹی میں موٹیویشنل سپیکر عقیدالرحمن نے رمضان المبارک کی فضیلت و برکات پر خصوصی بیان کیا۔افطار پارٹی میں ضلع بھر کے افسران و ملازمین نے بھر پور شرکت کی۔اس کے علاؤہ سابقہ ایس پی پٹرولنگ پولیس کوثر پروین،ڈی ایس پی پٹرولنگ سرگودھا نوید مرتضی ٰ چیمہ،ڈی ایس پی خوشاب رانا غلام مجتبیٰ,ڈی ایس پی غضنفر نتھوکہ موجود تھے۔