بائیڈن کی فنڈ ریزنگ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی

مظاہرین نے جوبائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کو جنگی مجرم قرار دے دیا

جمعہ 29 مارچ 2024 15:54

بائیڈن کی فنڈ ریزنگ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) امریکی صدر جوبائیڈن کے فنڈ ریزنگ ایونٹ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق نیویارک میں ریڈیو سٹی میوزک ہال کے باہر مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ایونٹ میں سابق امریکی صدور باراک اوباما اور بل کلنٹن بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر مظاہرین نے جوبائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کو جنگی مجرم قرار دیا۔مظاہرین نے امریکی حکومت سے اسرائیل کو دی جانے والی تمام امداد میں کٹوتی کا بھی مطالبہ کیا۔