سعودی عرب میں پیر تک بارشوں کی پیشگوئی

جمعہ 29 مارچ 2024 15:59

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) سعودی عرب کے بیشترعلاقوں میں پیر تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے پیشگوئی کی ہے کہ مکہ مکرمہ، الجموم، الکامل، بحرہ، خلیص، طائف، میسان، اضم، العرضیات، تربہ، رنیہ، المویہ، کے علاوہ الخرمہ اور ریاض نئی موسمی صورتحال سے متاثر ہوں گے۔

بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں بارش سے قبل گردو آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ قومی مرکز کا مزید کہنا ہے ریاض ریجن کے علاوہ الدرعیہ، عفیف، الدوادمی، القویعیہ، المجمعہ، ثادق، مرات، الغاط، الزلفی، شقرا، رماح، حریملا، ضرما، المزاحمیہ، الخرج، وادی الدواسر، السلیل، الافلاج، حوطہ بنی تمیام، الحریق، کے علاوہ جازان، عسیر، الباحہ، مدینہ منورہ، تبوک، الجوف، حدود شمالیہ، حائل الشرقیہ اور قصیم کے ریجن میں بھی بارش کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

مکہ ریجن کے بعض علاقے جدہ، رابغ، اللیث، القنفذہ اور جازان ریجن گردآلود ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے جبکہ نجران اور الشرقیہ ریجنز میں بارش اور گرد آلود ہواں کا امکان ہے۔محکمہ شہری دفاع نے غیر یقینی موسمی صورتحال کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔