خانیوال میپکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی،4 بجلی چور گرفتار

جمعہ 29 مارچ 2024 16:01

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) خانیوال میپکو نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرکے4بجلی چوروں کو گرفتار لیا ہے،خانیوال میپکو سیکنڈ جہانیاں کا ٹھٹھہ صادق آباد میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 بجلی چور پکڑے گئے اورمقدمات درج کرلیے گئے ہیں، تفصیل کے مطابق ایس ڈی او واپڈا سیکنڈ جہانیاں انجینئر امان اللہ کی سربراہی میں ٹھٹھہ صادق آباد نواح میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، دوران کارروائی چک نمبر 121 دس آر سے غلام مصطفیٰ ، چک نمبر 139 دس آر سے شہزاد ، چک نمبر 140 موڑ پر محمد عابد ، چک نمبر 133 دس آر سے محمد سردار مختلف ذرائع سے بجلی چوری کرتے پکڑے گئے، پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے بجلی چوروں کے خلاف ایس ڈی او واپڈا سیکنڈ جہانیاں کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، ایس ڈی او واپڈا جہانیاں انجینئر امان اللہ نے کہاکہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

\378