پاک چین تعاون سبوتاڑ کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی، چینی سفارتخانہ

پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے، بیان

جمعہ 29 مارچ 2024 16:34

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) چین کے سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک چین تعاون کو سبوتاڑ کرنے کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔یہ بات چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں چین کے سفارت خانے نے کہا کہ پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔چینی سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پٴْرعزم ہیں۔بیان میں چین کے سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا کہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لیے بھی پٴْرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :