حلقہ کی عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں رانا محمد حیات خاں

جمعہ 29 مارچ 2024 16:34

حبیب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) رکن قومی اسمبلی رانا محمد حیات نے کہا ہے کہ حلقہ کی عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔

(جاری ہے)

ایم این اے رانا محمد حیات خاں نے اپنے ساتھیوں سمیت حبیب آباد میں یوٹیلیٹی سٹور رورل ہیلتھ سینٹر گورئمنٹ بوائز اینڈ گرلز سکول کا دورہ کیا یوٹیلیٹی سٹور پراشیائے خردونوش کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کی کہ یوٹیلیٹی سٹور پر تمام اشیائے خوردونوش کی چیزوں کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو ریلیف مہیا کیا جائے گورئمنٹ گرلز اینڈ بوائز سکول میں درپیش مسائل کو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی رورل ہیلتھ سینٹر حبیب آباد کے سٹاف سے ملاقات کی اور ہسپتال میں موجود سہولیات کی کمی پر سی او ہیلتھ سے بات کرتے ہوئے ہسپتال میں تمام تر سہولیات ہفتے کے اندر اندر پوری کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر ایم این اے رانا محمد حیات کا کہنا تھا کہ خدمت ہمارے اجداد کا ورثہ ہے حلقے کے تمام مسائل کو عوام کی دہلیز پر حل کریں گے اس موقع پر ملک محمد اسد ساندہ، ملک آصف ساندہ شیخ عبدالراوف چوہدری یاسین شیخ کاشف شیخ خالد شبیر وٹو موجود تھے