Live Updates

اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کی زیرنگرانی دیہاتوں میں صفائی پروگرام جاری

جمعہ 29 مارچ 2024 16:38

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انور علی کانجو کی زیر نگرانی دیہاتوں میں صفائی پروگرام جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انور علی کا نجو نے ڈسکہ کے علاقے بھاڑے والہ میں وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے سلسلہ میں ہونے والےکاموں کی نگرانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے سلسلہ میں ڈسکہ شہر اور گردو نواح کے دیہاتوں یونین کونسلز میں کام جاری ہے ہمارا ویژن ہے کہ شہر کو صاف ستھرا کیا جائے اس سلسلہ میں عوام بھی اپنے علاقوں کو صاف رکھیں اور عملہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات