پی ٹی آئی کور کمیٹی کا وکلا کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار

کورکمیٹی اجلاس میں ممبران کور کمیٹی نے لطیف کھوسہ کے بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں پیش نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا،ذرائع

جمعہ 29 مارچ 2024 16:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس میں وکلا کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہارکیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کی کورکمیٹی اجلاس میں ممبران کور کمیٹی نے لطیف کھوسہ کے بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں پیش نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کورکمیٹی اجلاس میں لطیف کھوسہ نے مقف اپنایا کہ قانونی امورپرہدایات لینے اڈیالہ گیا تھا، لطیف کھوسہ کے موقف پر کورکمیٹی ممبران نے کہا آپ کا مقف تسلی بخش اورآپ کے قد کے مطابق نہیں،کیس میں پیش ہونے کی بجائے اڈیالہ جانا تھا تو درخواست لکھ کرجاتے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کورکمیٹی ممبران لطیف کھوسہ کے جواب سے مطمئن نہ ہوئے۔ذرائع کے مطابق کورکمیٹی نے وکلا قیادت اورلیگل ٹیموں کو مکمل تیاری کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہونیکی ہدایت جاری کی۔