حکومت اور متعلقہ شراکتدار انصاف کے شعبہ میں خواتین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کے اقدامات کریں، ملک بھر میں ججز اور جوڈیشل افسران میں خواتین کا تناسب 18 فیصد اور اعلیٰ عدلیہ میں شرح 5.5 فیصد ہے، لاء اینڈ جسٹس کمیشن
جمعہ 29 مارچ 2024 16:52
(جاری ہے)
ان میں 2570 مرد اور 572 خواتین شامل ہیں۔ مجموعی طور پر کام کرنے والے ججز میں خواتین کا تناسب 18 فیصد ہے۔ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وقت اعلیٰ عدلیہ کے درجہ پر 126 ججز کام کر رہے ہیں۔
جن میں سپریم کورٹ آف پاکستان، فیڈرل شریعت کورٹ اور پانچ ہائی کورٹس شامل ہیں۔ اعلیٰ عدلیہ کے مجموعی طور پر 126 ججوں میں سے 119 مرد جج جب کہ صرف 7 خواتین ججز ہیں۔ اس طرح اعلیٰ عدلیہ کے درجہ پر خواتین ججز کی شرح 5.5 فیصد بنتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلعی عدلیہ کی سطح پر کل 3016 جوڈیشل افسران کام کر رہے ہیں۔ ان افسران میں سے 2451 مرد اور 565 خواتین ہیں۔ اس طرح مجموعی جوڈیشل افسران میں 19 فیصد خواتین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پورٹ میں خواتین جوڈیشل افسران کے عہدوں کی ضلع وار تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں جو انصاف کی انتظامیہ میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کرتی ہے۔ مزید برآں رپورٹ میں خواتین جوڈیشل افسران کے سابق کیڈر کے عہدوں کی صوبہ وار فہرست بھی شامل ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں مختلف صوبائی بارز میں دو لاکھ 30 ہزار 879 وکلاء رجسٹرڈ ہیں۔ جن میں ایک لاکھ 98 ہزار 100 مرد وکلاء جبکہ 40 ہزار کے قریب وکلاء خواتین ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اندراج شدہ وکلاء کی کل تعداد کا تقریباً 17 فیصد خواتین وکلاء ہیں۔ اسی طرح پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹس سے جمع کیے گئے اعداوشمار کے مطابق اس وقت ملک میں 2210 پراسیکیوشن افسران کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے 1869 افسران مرد اور 341 افسران خواتین ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پراسیکیوشن افسران کے کل نیٹ ورک کا صرف 15 فیصد خواتین پر مشتمل ہے۔ لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ ملک کے انصاف کے شعبہ میں خواتین کی نمایاں شراکت پر روشنی ڈالتی ہے جبکہ دوسری جانب ملک کی مجموعی آبادی میں خواتین کی تعداد کے متناسب نہیں ہے۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ حکومت اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز انصاف کے شعبے میں مزید خواتین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.