وزیر صحت قاسم علی شاہ کی سربراہی میں ای پی آئی اور پی ای آئی کے تحت ریچنگ دی ان ریچ کے عنوان سے اجلاس کا انعقاد
جمعہ 29 مارچ 2024 17:08
(جاری ہے)
جنوبی اضلاع کے دور دراز علاقوں تک رسائی کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے ہر ممکن چیلنج کو ختم کرنا ہے۔
وزیر صحت کو بتایا گیا کہ یہ تیسرا فیز ہے جس میں ویکسین سے رہ جانے والے بچوں کیلئے خصوصی کمپین تشکیل دی جاتی ہے اور انہیں ویکسین پلائی جارہی ہے۔ وزیر صحت کو بتایا گیا کہ 69 یونین کونسلز میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو 12 ویکسین پریونٹیبل ڈیزیز سمیت اورل پولیو ویکسین پلائی جاتی ہے۔ ضلع بنوں کے غورہ بکاخیل کو یونین کونسل میں جہاں سے تین پولیو کیسز رپورٹ بھی ہوئے ہیں، 30 فیصد بچوں کو ویکسین پلانا باقی ہے جو کہ ایک چیلنج ہے اور ان مہمات کے تحت ایسے چیلنجز سے نمٹا جارہا ہے۔ دوسری جانب اکاسس (ACASUS) کی جانب سے خیبرپختونخوا میں مہیا کیئے جانیوالے تعاون بارے وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کو بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں وزیر صحت کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر عارف اور ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی، پروجیکٹ مینجر زارا انصاری، سینئر ایسوسی ایٹ طوبا حتیف فاروقی، عمیر راشد اور صوفیہ احمد سمیت دیگر متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی۔پروجیکٹ مینجر زارا انصاری نے وزیر صحت کو بتایا کہ کہ اکاسس محکمہ صحت کو انسداد پولیو اور امیونائزیشن میں تعاون فراہم کررہا ہے۔ اکاسس ایمونائزیشن میں ویکسین تک رسائی، ای پی آئی سنٹرز کی فعالی، کم ویکسین والے علاقوں کی نشاندہی، سپر ہائی رسک یونین کونسلز میں ایمونائزیشن کی بہتری میں تکنیکی معاونت فراہم کررہا ہے۔ اسی طرح اکاسس انسداد پولیو میں کمپین کے معیار کو بہتر بنانا، کمپینز کے دوران ویکسین سے رہ جانے والے بچوں کی ویکسینیشن سمیت دیگر ضروری معاونت فراہم کرتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.