ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سالانہ انتخاب کیلئے پولنگ (کل) ہفتہ کوہوگی

جمعہ 29 مارچ 2024 17:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے سالانہ انتخاب 2024/25 کے حوالہ سےپولنگ (کل) ہفتہ کوہوگی۔صدر کے لئے تین اور سیکرٹری کے لئے دو امیدواروں میں مقابلہ ہوگا ۔جب کہ ایگزیکٹو ممبران ،کلب سیکرٹری اور لائبریری سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔چیئرمین الیکشن بورڈ اخلاق احمد ایڈووکیٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ بار کے صدر کے عہدہ کے لئے عاطف علی جدون ایڈووکیٹ ،سید حسنات شاہ ،سید طاہر حسین شاہ ،نائب صدر کے لئے ملک وحید اختر ایڈووکیٹ اور سجاد اشرف ایڈووکیٹ مدمقابل ہوں گے۔

سیکرٹری کے عہدہ پر عثمان علی خان اور یاسر ایڈووکیٹ ،ایڈیشنل سیکرٹری کے لئے عادل ستار اور سردار رضوان ایڈووکیٹ جب کہ سیکرٹری مالیات کی نشست پر خواتین کو نمائندگی دینے کے لئے مس ساحرہ جاوید اور مس سمعیہ عباسی ایڈووکیٹ میں مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

کلب سیکرٹری کے لئے سعد علی شاہ ،لائبریری سیکرٹری قیصر یونس ایڈووکیٹ اور ایگزیکٹو ممبران مس فوزیہ رانی ایڈووکیٹ ،مس سندس ہارون ایڈووکیٹ ،سید زوالفقار علی شاہ ،ظفر الیاس ایڈووکیٹ بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں جن کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جا ری کیا گیا یے۔

الیکشن بورڈ میں محمد آصف ایڈووکیٹ ،نیئر خان ایڈووکیٹ ،محمد آصف نواز ایڈووکیٹ ،عمرفاروق ایڈووکیٹ ، صفدر تنولی ایڈووکیٹ ،سعید شاہ ایڈووکیٹ ،مس فریحہ ثمر ایڈووکیٹ ،مس امینہ امام مس صائمہ ایڈووکیٹ شامل ہیں۔پولنگ آج صبح نو بجے سے دن تین بجے تک جاری رہے گی جس میں 680رجسٹرڈ مردوخواتین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔