Live Updates

رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خردونوش کی یقینی فراہمی ہرصورت ممکن بنائی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 29 مارچ 2024 18:07

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خردونوش کی یقینی فراہمی ہرصورت ممکن بنائی جارہی ہے، ناجائز منافع خوری اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایت پر سرکاری نرخ ناموں کے مطابق ہی سبزیاں اورپھل دستیاب ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے سبزی وپھل منڈی میں جائزہ لیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سبسڈی پرایگریکلچر فئیر پرائس شاپ پر 13 سبزیوں و پھلوں پر 25 فیصد رعایت دے رہی ہے ۔\378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات