کمشنر سرگودھا ڈویژن کا ضلع خوشاب کا دورہ، ڈی پی ایس خوشاب کے نئے کیمپس کا افتتاح

جمعہ 29 مارچ 2024 18:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے جمعہ کے روز خوشاب کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے ڈویژنل پبلک سکول کے نئے کیمپس کے افتتاح سمیت گرلز اور بوائز کیمپس میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں طلباء و طالبات کے ہمراہ پودے بھی لگائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرخوشاب ذیشان شبیر رانا اور ڈائریکٹر کالجز سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین جوہرآباد میں بھی شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں بطور مہمان ِخصوصی شرکت کی اور طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائیں اور اس پیغام کو دوسروں تک بھی پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا اور خاص طور پر پاکستان کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔ شجر کاری کے ذریعے اس اہم مسئلہ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔بعد ازاں کمشنر نے ستھرا پنجاب پروگرام پر مختلف محکموں کی اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر خوشاب کے ہمراہ چک 45 ایم بی کا اچانک دورہ کیا۔ انھوں نے گاؤں میں انتظامات اور صفائی ستھرائی کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :