وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

جمعہ 29 مارچ 2024 18:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب انتہائی بلند سطح پر رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار کم ہو کر 66 ہزار پولن فی مکعب میٹر سے زائد رہی۔ اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 65 ہزار 800 سے زائد رہی جبکہ چیڑھ کے پولن کی مقدار تقریباً 176، گھاس کے پولن کی مقدار 106 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 113 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :