اینٹی کرپشن افسران روزانہ صبح کھلی کچہری لگائیں گے‘سہیل ظفر چٹھہ

کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجھد کر رہے ہیں‘ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن

جمعہ 29 مارچ 2024 18:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر پنجاب کے تمام ریجنل اور ضلعی دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقادکیا گیا جس میں اینٹی کرپشن افسران نے عوام کے مسائل براہ راست سنے۔ پنجاب بھر کے اینٹی کرپشن دفاتر میں شہریوں نے کھلی کچہریوں میں اپنے مسائل بیان کے اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے افسران کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ کرپشن فری پنجاب کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں اور ان کھلی کچہریوں کا انعقاد اینٹی کرپشن کی کرپشن کے خلاف جاری جدوجہد کا حصہ ہے تاکہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے مزید کہا کہ عوام سے براہِ راست رابطے کے لئے پنجاب کے تمام اینٹی کرپشن دفاتر میں روزانہ صبح 10 سے 11 بجے تک کھلی کچہریوں کا انعقاد ہو گا۔ عوام بے خوف ہو کر کرپٹ عناصر اور کرپشن کی نشاندہی کریں ایسے بدعنوان عناصر کو ہر قیمت پر نشان عبرت بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :