لاہور میں اغوا ء برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا

رواں سال کے 80 روز میں اغوا ء کی 514 وارداتیں رپورٹ ہوئیں‘ رپورٹ

جمعہ 29 مارچ 2024 18:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں اغوا ء برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا۔رواں سال کے 80 روز میں اغوا ء کی 514 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، اغوا ء کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 155وارداتوں کے ساتھ سرفہرست جبکہ صدر ڈویژن کا 109 وارداتوں کے ساتھ دوسرا نمبر پر رہا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اغوا کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 103وارداتوں کے ساتھ تیسرے، اقبال ٹائون ڈویژن 90 وارداتوں کے ساتھ چوتھے، سول لائن ڈویژن 33 وارداتوں کے ساتھ پانچویں اور ماڈل ٹائون ڈویژن 18 وارداتوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا۔رپورٹ کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس و اغوابرائے تاوان سیل تمام ترکوششوں کے باوجود بھی متعدد مغویان کو بازیاب کروانے میں ناکام ہے۔

متعلقہ عنوان :