نارووال پولیس کی شاہدرہ میں کارروائی، 2 مغوی بہنوں کو بازیاب کروا لیا گیا

جمعہ 29 مارچ 2024 18:09

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) نارووال پولیس نے کارروائی کر کے 2 مغوی بہنوں کو بازیاب کروا لیا گیا جبکہ اغوا ء کار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

نارووال کے علاقے سے سحری کے وقت دو بہنوں کو نامعلوم افراد نے اغوا ء کر لیا تھاجن کی لاہور کے علاقے شاہدرہ میں روپوش ہو نے کی اطلاع تھی۔تھانہ سٹی شکر گڑھ پولیس نے کارروائی کر کے دونوں بہنوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا جبکہ اغوا ء کار فرار ہو گئے، پولیس نے مغویوں کو تحویل میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔