ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 29 مارچ 2024 18:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ہے، کھلی کچہری میں انہوں نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،انہوں نے کہا کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغرنے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،ایس ایس پی نے کہا کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :